خاتون اینکر غریدہ فاروقی کی شکایت پر وی لاگر عمر عادل گرفتار
خاتون اینکر غریدہ فاروقی کی شکایت پر وی لاگر عمر عادل گرفتار
لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے معروف ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی کی درخواست پر وی لاگر ڈاکٹر عمر عادل کو گرفتار کر لیا ہے۔ غریدہ فاروقی نے عمر عادل پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف تضحیک آمیز گفتگو کی اور گالی گلوچ کرکے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ عمر عادل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے ان کی شہرت اور وقار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے عمر عادل پر الزام لگایا کہ انہوں نے ان کی نجی زندگی میں مداخلت کی ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے غریدہ فاروقی کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر عادل کو گرفتار کر لیا اور اس معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دیں۔
Load/Hide Comments