Archive

پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ شان مسعود ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے۔

پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی اور دوسرا 30 اگست سے 3 ستمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اسکواڈ میں کئی نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت محمد ہریرہ، کامران غلام اور محمد علی کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے پیش نظر نائب کپتانی سے ہٹا کر سعود شکیل کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

پاکستان ٹیم کو آئندہ ایک سال میں 9 ٹیسٹ، 14 ٹی ٹوئنٹی اور کم ازکم 17 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں۔

جیسن گلیسپی کی یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی جو پاکستان کے ریڈ بال کرکٹ کوچ ہیں۔

پاکستان ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی۔

پاکستان شاہینز کا اسکواڈ بھی سعود شکیل کی قیادت میں بنگلہ دیش اے کے خلاف چار روزہ میچ کے لیے اعلان کر دیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبد اللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button