Archive

لاہور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، اے ایس آئی شہید

لاہور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، اے ایس آئی شہید

لاہور : شہر کے علاقے سندر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی شہید ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی ایک ٹیم ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مار رہی تھی کہ اچانک ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں پولیس اہلکار اے ایس آئی نذیر شہید ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کر رکھی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پولیس تمام وسائل بروئے کار لا کر مفرور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لے گی۔ انہوں نے شہید اے ایس آئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button