Archive

بنگلہ دیش میں کرفیو ختم، مختلف شہروں میں سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان

بنگلہ دیش میں کرفیو ختم، مختلف شہروں میں سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد کرفیو اٹھانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سمیت مختلف شہروں میں سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں کھول دی گئی ہیں مگر طلبہ کی تعداد بہت کم ہے۔

بنگلادیش میں سیاسی بحران، حسینہ واجد مستعفی

بنگلہ دیش میں اساتذہ کی تنظیم ’’یونیورسٹی ٹیچرز نیٹ ورک‘‘ آج تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے گذشتہ ایک ماہ سے جاری پرتشدد احتجاج کے بعد پیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ ملک چھوڑ کر بھارت فرار ہو گئی ہیں۔

بنگلہ دیشی صدر شہاب الدین نے بھی فوج کو شہریوں اور ریاستی اثاثوں کے تحفظ کیلئے سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت جلد انتخابات کروائے گی اور تمام بے گناہ قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button