کراچی میں بارش سے موسم خوشگوار
کراچی میں بارش سے موسم خوشگوار
کراچی: شہر قائد میں موسم میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، ناظم آباد سائٹ، زینب مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج بھی شہر میں کہیں تیز تو کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے اور جنوب مغربی سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
شہر میں ہونے والی بارش سے شہریوں کو گرمی سے نجات ملی ہے اور ماحول بھی خوشگوار ہو گیا ہے۔
Load/Hide Comments