کرک میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ، ایس ایچ او شہید
کوہاٹ ڈویژن کے ضلع کرک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تھانہ تحت نصرتی کے ایس ایچ او طارق خان شہید ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سرکی لواغر کے علاقے میں پیش آیا جب ایس ایچ او معمول کے گشت پر تھے۔
ملزمان نے انہیں دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ شہید ایس ایچ او کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments