پاکستان

حکومت جلدازجلد آئی پی پیز کو بندکرے ، حافظ نعیم الرحمن

کراچی/راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر آئی پی پیز کے معاہدے ختم کرنے اور تنخواہ دار طبقے پر لگائے گئے اضافی ٹیکسوں کو ختم کرنے کا دباؤ بڑھا دیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کو آئی پی پیز کے معاہدوں کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے اور ان سے وابستہ لوگوں کے اثاثے منجمد کرنا چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے اور ان کے پلانٹس بوسیدہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر جو ٹیکس لگایا ہے وہ انتہائی ظالمانہ ہے اور اسے فوری طور پر واپس لینا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کو عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج جاری رہے گا اور اسے ملک کے دیگر شہروں میں بھی پھیلا دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button