علاقائی

شہداء کی قربانیاں اثاثہ ہیں، ان کی تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں، مریم نواز

شہداء کی قربانیاں اثاثہ ہیں، ان کی تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں، مریم نواز

لاہور: یوم شہداء پولیس کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی اور وہ ہمارے قومی اثاثے ہیں جنہیں کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

مریم نواز نے کہا کہ وہ قوم سرخرو ہوتی ہے جو اپنے شہداء کی تکریم کرتی ہے، اور اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت ہر لمحہ شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور ان کی مدد کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس فورس ملک کے ہر علاقے میں، خاص طور پر کچے کے علاقے میں، قابل قدر فرائض انجام دے رہی ہے۔ پنجاب حکومت شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہر شہید کے خاندان کی دیکھ بھال اور خدمت کا فریضہ پوری طرح نبھایا جائے گا۔

یوم شہداء پولیس کے موقع پر مریم نواز نے حکومت پنجاب کی جانب سے شہداء کی خدمات کو سراہا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button