غزہ میں پناہ گزین سکول پر تازہ بمباری ، 17 فلسطینی شہید، 60 سے زیادہ زخمی

غزہ میں پناہ گزین سکول پر تازہ بمباری ، 17 فلسطینی شہید، 60 سے زیادہ زخمی

غزہ میں پناہ گزین سکول پر تازہ بمباری ، 17 فلسطینی شہید، 60 سے زیادہ زخمی

غزہ: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ شہر کے پناہ گزین اسکول پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید اور 60 سے زیادہ شدید زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق، سکول پر ہونے والی بمباری کے بعد، امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج نے مزید بم برسائے، جس سے انسانی المیہ مزید سنگین ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ابتدائی حملے کے بعد امدادی ٹیمیں سکول کے متاثرہ افراد کو مدد فراہم کرنے میں مصروف تھیں کہ اسرائیلی فوج نے دوبارہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں مزید نقصانات ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسکول کو حماس کے کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، جہاں جنگجو چھپنے اور ہتھیار بنانے کے لیے موجود تھے۔ تاہم، حماس نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس اور حزب اللہ کے کمانڈروں پر ٹارگٹڈ حملے تیز کر دیے ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں کیے گئے دو ڈرون حملوں میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر سمیت 9 فلسطینی شہید ہو گئے۔ لبنان میں بھی اسرائیلی فضائی حملے کے دوران حزب اللہ کے اہم کمانڈر علی عبد علی شہید ہو گئے۔ حزب اللہ نے اسرائیلی اہداف کو راکٹوں اور توپوں سے نشانہ بنایا ہے۔

غزہ میں جاری کشیدگی میں 7 اکتوبر سے اب تک 39 ہزار 500 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جس سے علاقے میں انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں