کملا ہیرس نے پارٹی کی صدارتی نامزدگی کے لیے مطلوبہ حمایت حاصل کر لی
کملا ہیرس نے ڈیموکریٹ پارٹی کاصدارتی امیدوار بننے کیلئے درکار پارٹی رہنماؤں کی مطلوبہ تعداد کی حمایت حاصل کرلی۔
کملا ہیرس امریکا کی 250 برس کی تاریخ میں بڑے پلیٹ فارم سے صدارتی الیکشن لڑنے والی پہلی غیرسفید فام خاتون بن گئی ہیں اورجیت گئیں تو امریکا کی پہلی غیرسفیدفام صدرہوں گی۔
کملا ہیرس کو باضابطہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار اگلے ہفتےنامزدکیاجائےگا تاہم ڈیموکریٹ پارٹی کےمطابق نائب صدر کملا ہیرس نےڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے 4 ہزار سے زائد پلیجڈ ڈیلی گیٹس میں سے 3ہزار 923 ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کرلی ہےجس سے وہ ڈیمو کریٹ پارٹی کی صدارتی امیدواربننے کی اہل ہوگئی ہیں۔
Load/Hide Comments