ماسک نظام تنفس کے انفیکشن سے بچاتے ہیں،تحقیق

ماسک نظام تنفس کے انفیکشن سے بچاتے ہیں،تحقیق

ماسک نظام تنفس کے انفیکشن سے بچاتے ہیں،تحقیق

اوسلو: ایک حالیہ تحقیق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چہرے کے ماسک نظام تنفس کے انفیکشن سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ تحقیق معروف طبی جریدے BMJ میں شائع ہوئی ہے۔

ناروے بھر سے 4,647 افراد پر کی گئی اس تحقیق میں نصف شرکاء کو بھیڑ والی جگہوں پر ماسک پہننے کا کہا گیا۔ نتائج سے واضح طور پر ظاہر ہوا ہے کہ جن لوگوں نے ماسک کا زیادہ استعمال کیا ان میں انفیکشن کے کم کیسز رپورٹ ہوئے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق اس بات کی واضح تصدیق کرتی ہے کہ ماسک نظام تنفس کے انفیکشن سے بچاؤ میں مؤثر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں