چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے حیران کن طور پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔انہوں نے حکومت کو دو ہفتوں کا نوٹس دے کر اپنی سبکدوشی کا اعلان کیا ہے۔
امجد زبیر ٹوانہ، جو گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر ہیں، اگلے سال 25 فروری کو ریٹائر ہونا تھا۔ انہوں نے ایک تحریری مراسلے میں حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنا عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، امجد زبیر ٹوانہ نے اس سے قبل وزیر مملکت احد چیمہ کو بھی زبانی طور پر آگاہ کر دیا تھا کہ وہ ایف بی آر کی مزید سربراہی نہیں کر سکتے۔
امجد زبیر ٹوانہ کی اس اچانک استعفیٰ کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہیں۔ تاہم سیاسی حلقوں میں اس پر مختلف قسم کی باتیں کی جا رہی ہیں۔