Archive

پشین میں لیویز چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، دو اہلکار شہید

پشین میں لیویز چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، دو اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع پشین میں کلی ملیزئی روڈ پر واقع لیویز چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو لیویز اہلکار شہید ہو گئے۔ لیویز حکام کے مطابق حملہ آوروں نے دونوں اہلکاروں کو متعدد گولیاں ماریں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ملک و قوم کی خدمت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

پولیس نے واقعہ کی جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button