تہران: حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ قاتلانہ حملے میں شہید
تہران: حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ قاتلانہ حملے میں شہید
تہران: حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا گیا ہے۔ ایرانی سیکیورٹی حکام اور حماس نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی تصدیق کردی ہے، اور حماس نے الزام عائد کیا ہے کہ ہانیہ کو یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا ہے۔
حماس رہنما اسماعیل ہنیہ قاتلانہ حملے میں شہید#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/WBtFELqcO7
— GNN (@gnnhdofficial) July 31, 2024
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق، اسماعیل ہانیہ ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔ بدھ کی صبح، ہانیہ کو ان کی رہائش گاہ پر حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں ان کے سیکیورٹی گارڈ بھی شہید ہوئے ہیں۔
ایران کے حکام کا کہنا ہے کہ اس قاتلانہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں، اور تحقیقات کے نتائج جلد سامنے لائے جائیں گے۔
اس حملے کے بعد عالمی سطح پر تشویش اور ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ غزہ جنگ کے دوران اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے درجنوں افراد بھی شہید ہو چکے ہیں۔