بین الاقوامی
کیرالہ میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 50 ہو گئیں،سینکڑوں بے گھر
کیرالہ میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 50 ہو گئیں،سینکڑوں بے گھر
بھارتی ریاست کیرالا میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ اس قدرتی آفت میں اب تک 50 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ہلاکتیں مزید بڑھنے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مٹی کے تودے گرنے اور سیلابی پانی کے باعث درجنوں گھر اور دوکانیں تباہ ہو چکی ہیں۔ مختلف علاقوں کو آپس میں ملانے والا اہم چوڑال مالا پل بھی تباہ ہو گیا ہے۔ اس سے امدادی کاموں میں مزید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔
بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔