وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ایران کا دورہ ملتوی
وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ایران کا دورہ ملتوی
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت اچانک ناساز ہو جانے کی وجہ سے ایران کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کو ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اس کے باعث، وزیراعظم نو منتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔
وزیراعظم کے دورے کے ملتوی ہونے کے بعد اب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں ایک وفد ایران روانہ ہوگا۔ یہ وفد ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔