ملک بھر میں ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان
ملک بھر میں ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان
ملک بھر کی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے ودہولڈنگ ٹیکسز کی بھرمار کے خلاف تین روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ اس ہڑتال کے باعث ملک بھر کی غلہ منڈیاں، دال فیکٹریاں اور پرچون مارکیٹیں بند رہیں گی۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ 31 جولائی سے 2 اگست تک ہڑتال پر رہیں گے اور یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک کہ حکومت ودہولڈنگ ٹیکسز میں کمی نہ کرے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فلور ملز مالکان بھی ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہڑتال کر چکے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہوگئی تھی۔ اس ہڑتال کے دوران ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل بند ہوگئی تھی اور دو دن تک گندم کی کرشنگ اور گرائنڈنگ روکی ہوئی تھی۔ کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، حیدرآباد، سکھر، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں یہ صورتحال دیکھی گئی تھی۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکس ایجنٹ نہیں بن سکتے اور ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لیا جائے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہڑتال سے ملک کی معیشت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔حکومت کو اس مسئلے کا جلد از جلد حل تلاش کرنا چاہیے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔