گوادر میں ہنگامہ آرائی: ایک نو جوان شہید، 16 فوجی زخمی

گوادر میں ہنگامہ آرائی: ایک نو جوان شہید، 16 فوجی زخمی

گوادر میں ہنگامہ آرائی: ایک نو جوان شہید، 16 فوجی زخمی

راولپنڈی : گوادر میں نام نہاد بلوچ راجی موچی کی آڑ میں ایک پُرتشدد ہجوم نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید اور 16 فوجی زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ 29 جولائی کو پیش آیا۔

شہید سپاہی شبیر بلوچ 30 سالہ تھے اور سبی کے رہائشی تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر اس واقعے کے بارے میں جعلی خبریں اور ویڈیوز پھیلائی جا رہی ہیں اور سیکیورٹی فورسز پر الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا تاہم ہجوم کی پُرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں