دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل کا پاکستان کے دورے پر پہنچ گئیں، شاندار استقبال

دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل کا پاکستان کے دورے پر پہنچ گئیں، شاندار استقبال

اسلام آباد : دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ ان کا استقبال پاکستان کی جانب سے یورپ کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نے کیا۔

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس، تعداد 9 ہو گئی

سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران پاکستان کی قیادت، کابینہ کے ارکان، نوجوانوں کے رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گی۔ وہ 2022 کے تباہ کن سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کریں گی۔

سیکرٹری جنرل اور پاکستانی حکام پاکستان اور دولت مشترکہ کے درمیان مشترکہ مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے، جن میں پاکستان کے ترقیاتی منصوبے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، اور تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button