علاقائی

پشاور میں لوڈ شیڈنگ پر مشتعل عوام کا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا

پشاور میں لوڈ شیڈنگ پر مشتعل عوام کا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا
پشاور:پشاور کے دلہ زاک گرڈ اسٹیشن پر شدید لوڈ شیڈنگ کے خلاف مشتعل عوام نے دھاوا بول دیا۔ ہزاروں کی تعداد میں جمع ہونے والے مظاہرین نے زبردستی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہو کر بجلی کے فیڈرز کھول دیے اور لوڈ منیجمنٹ کے لیے پیسکو کے عملے پر دباؤ ڈالا۔
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے ترجمان کے مطابق، مظاہرین نے گلوزئی اور محمد زئی فیڈرز کو زبردستی چالو کیا، حالانکہ ان فیڈرز پر لائن لاسز کی شرح بہت زیادہ ہے، جو کہ 80% اور 72% تک پہنچ چکی ہے۔ زیادہ لائن لاسز کی وجہ سے ان فیڈرز پر لوڈ منیجمنٹ کی جا رہی تھی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں اور ان کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے حکومت اور پیسکو انتظامیہ پر بجلی کی فراہمی نہ کرنے کا الزام لگایا۔
پولیس نے واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کرنے کی کوشش کی اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button