بجلی کے بلوں میں مزید اضافے کی تیاری، فی یونٹ 2 روپے 63 پیسے کا اضافہ تجویز

بجلی کے بلوں میں مزید اضافے کی تیاری، فی یونٹ 2 روپے 63 پیسے کا اضافہ تجویز

اسلام آباد: ملک میں بجلی کے صارفین کے لیے مزید بری خبر سامنے آئی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی درخواست دائر کر دی ہے۔

سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے جون کے مہینے کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 63 پیسے کا اضافہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس درخواست پر 31 جولائی کو سماعت ہوگی۔

سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بجلی کی قیمت بڑھ رہی ہے۔

جون کے مہینے میں ملک میں 35.13 فیصد بجلی پانی سے، 11.06 فیصد مقامی کوئلے سے، 1.95 فیصد فرنس آئل سے اور 8.66 فیصد مقامی گیس سے پیدا کی گئی۔ جبکہ درآمدی ایل این جی سے 18.10 فیصد اور جوہری ایندھن سے 14.85 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

بجلی کی قیمتوں میں اس اضافے سے عام آدمی پر مزید بوجھ پڑے گا۔ پہلے سے ہی مہنگائی کی مار جھیل رہے عوام کے لیے یہ اضافہ ایک اور صدمہ ہوگا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button