پنجاب میں مختلف ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں کی بازی ہار گئے
پنجاب میں مختلف ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں کی بازی ہار گئے
لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے علاقے تھانہ موترہ کی حدود میں بڈیانہ روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ متوفیوں کی شناخت حسنات، گلفام، عثمان، عدنان اور علی کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی جائے وقوع کا معائنہ کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 157 ہو گئی
اسی طرح شجاع آباد میں بھی تیز رفتار کار نے ایک موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 63 سالہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ خانیوال میں ایک ذہنی معذور شخص 50 فٹ گہرے کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو کنویں سے نکالا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور لاپرواہی کی وجہ سے ایسے حادثات ہوتے ہیں۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس معاملے پر سنجیدگی سے کام لینا چاہیے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔