علاقائی

کراچی: بلوچ کالونی پل پر کار آئل ٹینکر کے نیچے دب گئی، ڈرائیور فرار

کراچی: بلوچ کالونی پل پر کار آئل ٹینکر کے نیچے دب گئی، ڈرائیور فرار

کراچی: کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پل پر ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک کار آئل ٹینکر کے نیچے دب گئی ہے۔ حادثے کے بعد آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ ٹینکر سے پیٹرول کا اخراج شروع ہو جانے کی وجہ سے ٹریفک کو معطل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد آئل ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اور ٹینکر سے پیٹرول کا اخراج جاری رہنے کی وجہ سے ٹریفک کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ کار کو آئل ٹینکر کے نیچے سے نکالنے کے لیے ہیوی مشینری طلب کر لی گئی ہے لیکن عوام کے رش کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تیل رسنے کی وجہ سے آگ لگنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹینکر کے نیچے دبی کار میں ایک خاندان موجود تھا۔ حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قیوم آباد سے بلوچ کالونی آنے والے پل کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور کار کو آئل ٹینکر کے نیچے سے نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button