بنوں میں گرینڈ کلین اپ آپریشن، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

بنوں میں گرینڈ کلین اپ آپریشن، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

بنوں میں گرینڈ کلین اپ آپریشن، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

بنوں: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے گرینڈ کلین اپ آپریشن کے دوران ایک درجن سے زائد مسلح مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ آپریشن اس وقت شروع کیا گیا جب 40 رکنی جرگے کے مطالبات پورا کرنے کے لیے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہونے جارہا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنوں میں مسلسل پانچویں روز دھرنا جاری رہا۔ مظاہرین نے امن کی بحالی اور مسلح گروہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا مطالبہ کیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور گاڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے مقامی تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کی شناخت اور دہشت گردی یا تخریبی سرگرمیوں میں ان کے ملوث ہونے کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں