بینکوں کا کیش لوٹنے والے گروہ کے پولیس اہلکار سمیت 2 کارندے گرفتار

بینکوں کا کیش لوٹنے والے گروہ کے پولیس اہلکار سمیت 2 کارندے گرفتار

بینکوں کا کیش لوٹنے والے گروہ کے پولیس اہلکار سمیت 2 کارندے گرفتار

کراچی :ایس ڈی پی او ڈیفنس فائزہ سوڈھر نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنیکل بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بینکوں کا کیش لوٹنے والے گروہ کے پولیس اہلکار سمیت دو کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار سبحان علی اور نزیر احمد شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،ایک لاکھ روپے نقدی ،چار موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ برآمد ہوا۔

ایس ڈی پی او ڈیفنس کے مطابق گرفتار ملزمان نے چند روز قبل عدیل نام شہری سے 6 لاکھ نقدی رقم ،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹا تھا۔

گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان ملیر،نرسری ،جمشید کوارٹر،اور گزری کے علاقوں میں بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو واردات کا نشانہ بناتے تھے۔

ایس ڈی پی او ڈیفنس فائزہ سوڈھر نے کہا کہ گرفتار ملزمان پولیس مقابلوں اور دیگر جرائم جرائم میں جیل جا چکے ہیں اور ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں