کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ 100 انڈیکس ہزار سے بھی نیچے گر گیا۔

پاکستان ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

ماہرین کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1370 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ 80 ہزار سے نیچے آگیا ، جس کے بعد انڈیکس 78 ہزار 747 کی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری دن 100 انڈیکس 1722 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 80 ہزار 116 پوائنٹس پر بند ہو اتھا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے ساتھ ڈالر کی قیمت پر بھی اثر پڑا ہے ،انٹرا بینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 51 پیسے کا ہو گیا۔

Exit mobile version