غزہ: اسرائیلی فوج کی پناہ گزینوں پر بمباری جاری، مزید 40 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فوج کی پناہ گزینوں پر بمباری جاری، مزید 40 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی پناہ گزینوں پر بمباری جاری ہے ، تازہ بمباری کے نتیجے میں مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی بھی ہو ئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جبالیا کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے فلسطینی صحافی بیوی بچوں سمیت شہید ہوئے۔ غزہ میں لوگوں کے اجتماع پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا، شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے ایک ہی خاندان 2 افراد شہید ہو گئے۔

علاوہ ازیں نصیرات پناہ گزین کیمپ کے رہائشی ٹاور پر اسرائیل کے حملے میں صحافی کیمرہ مین زخمی ہو گیا ، عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی بربریت سے 38 ہزار 919 فلسطینی شہید اور 89 ہزار 622 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کا بھی دعویٰ کیا ہے حزب اللہ کے مسلح گروپ نے شمالی اسرائیل میں جوابی کارروائی کے دوران توپ خانے کو نشانہ بنایا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button