ژوب:دھناسر شاہراہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی
ژوب:دھناسر شاہراہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے عملے نے ژوب کی دھناسر شاہراہ (این-50) کو مرمت کرنے کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔
ترجمان این ایچ اے کے مطابق، آئندہ چند گھنٹوں میں ژوب-دھناسر شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔
ژوب کی دھناسر شاہراہ کا کچھ حصہ گزشتہ شب شدید طوفانی بارش کے باعث ٹریفک کے لیے معطل ہو گیا تھا۔
ترجمان این ایچ اے کا کہنا ہے کہ این ایچ اے کا عملہ اور مشینری سڑک کی مرمت کے لیے فعال اور تیار ہے۔ بھاری ٹریفک کو قلعہ سیف اللہ، لورالائی اور ڈی جی خان کی طرف سے راستہ دیا گیا تھا۔
این ایچ اے عوامی سہولت کے پیش نظر شاہراہوں کو ٹریفک رواں رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔