دبئی کی شہزادی نے سوشل میڈیا پر شوہر کو طلاق دے دی

دبئی کی شہزادی نے سوشل میڈیا پر شوہر کو طلاق دے دی

دبئی کی شہزادی نے سوشل میڈیا پر شوہر کو طلاق دے دی

شہزادی شیخہ مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے اپنے شوہر شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم کو انوکھے انداز میں طلاق دے دی۔

شہزادی نے 16 جولائی 2024 کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے شوہر کو طلاق دی۔

پوسٹ میں شہزادی نے لکھا،’’عزیز شوہر، جب آپ دوسروں کے ساتھ مصروف ہوں تو میں ہماری طلاق کا اعلان کرتی ہوں۔ میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، اور میں آپ کو طلاق دیتی ہوں۔ اپنا خیال رکھیں، آپ کی سابقہ بیوی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں یومِ عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

شہزادی نے اپنے شوہر کے ساتھ اپنی تمام تصاویر بھی انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

شہزادی شیخہ مہرہ اور شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم نے اپریل 2023 میں شادی کی تھی۔

ان کی ایک بیٹی ہے، جو مئی 2024 میں پیدا ہوئی تھی۔شہزادی شیخہ مہرہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے، 7 ارب ڈالرملیں گے

یہ واقعہ متحدہ عرب امارات اور پوری دنیا میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے شہزادی کے اس اقدام کی تعریف کی ہے، جبکہ کچھ نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ شہزادی نے اپنی عزت بچانے کے لیے یہ اقدام کیا، جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ ایک غیر روایتی اور غیر متاثر کن طریقہ تھا۔

یہ واقعہ خاندانی تعلقات اور سوشل میڈیا کے استعمال کے بارے میں ایک اہم بحث کو جنم دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں