پاکستان

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے آج گرمی کا زور توڑ دیا

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے آج گرمی کا زور توڑ دیا

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے آج گرمی کا زور توڑ دیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت گجرات، راولپنڈی، حافظ آباد، اور جہلم میں بھی بارش ہوئی۔ لاہور میں بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو انتہائی خوشگوار بنا دیا۔ تاہم، دیگر شہروں میں بعض مقامات پر طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور میں بارش برسانے والا سسٹم آج شام سے مکمل طور پر فعال ہو جائے گا اور آئندہ تین روز تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ نے اسلام آباد، خیبر پختونخوا، اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں سیلاب سے 40 ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 1500 بچے لاپتا

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 21 جولائی تک موسلادھار بارشوں کے پیش نظر فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے عوام الناس کو گھروں میں نکاسی آب یقینی بنانے اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار علاقوں میں سفر کرنے والے مسافروں اور سیاحوں کو احتیاط برتنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد، خیبر پختونخوا، اور گلگت بلتستان میں بادل برسنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

بارش کے باعث بعض مقامات پر بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

علاوہ ازیں این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا جس میںعوام الناس سے گھروں میں نکاسی آب یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

جاری الرٹ میں کہا گیا کہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔

لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار علاقوں میں سفر کرنے والے مسافر اور سیاح احتیاط برتیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button