افغانستان میں سیلاب سے تباہی، 62 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی

افغانستان میں سیلاب سے تباہی، 62 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی

افغانستان میں سیلاب سے تباہی، 62 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی

ننگرہار، افغانستان: افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 62 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے 400 سے زائد کچے مکانات تباہ اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

ننگرہار کے شعبہ ثقافت و اطلاعات کے ڈائریکٹر قریشی بدلون نے بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے، تاہم انہوں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

بچوں کے حقوق کی تنظیم سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ ننگرہار میں سیلاب کے بعد 1500 سے زائد بچے لاپتہ یا خوف کے باعث اپنے گھروں کو چھوڑ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: پاک فوج کے شہید جوان مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

یہ سیلاب افغانستان میں حالیہ مہینوں میں آنے والی تباہ کن قدرتی آفات کا ایک سلسلہ ہے۔ مئی میں، افغانستان کے شمالی صوبوں، بالخصوص بغلان میں سیلاب کے باعث 400 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

امدادی کارکنان متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر لوگوں کو امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ تاہم، خراب انفراسٹرکچر اور جاری بارشوں سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں تقریباً 22 ملین افراد جو ملک کی نصف سے زیادہ آبادی ہے، کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ حالیہ سیلاب نے اس صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے اور ملک میں خوراک اور پانی کی قلت کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں