پولیس اسٹیشن میں ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا، 4 پولیس اہلکار زخمی

پولیس اسٹیشن میں ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا، 4 پولیس اہلکار زخمی

پولیس اسٹیشن میں ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا، 4 پولیس اہلکار زخمی

حیدرآباد: جامشوروپولیس اسٹیشن میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں 2 پولیس اہلکاروں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

زخمیوں کو فوری طبی امدادکے لئے کراچی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ سے تھانے کے مال خانے کی دیوار اور چھت پر بھی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، فضائی حملے میں مزید 4 فلسطینی شہید

ڈی آئی جی طارق نواز کا کہنا تھا کہ مال خانے میں رکھا گیا ہینڈ گرنیڈ شدید گرمی کے باعث پھٹا ہے، انہوں نے بتایا کہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں 2 پولیس اہلکاروں کی حالت فی الحال نازک ہے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ نے اس حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تفصیلات طلب کی ہیں اور زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں