بین الاقوامی

افغانستان میں سیلاب سے 40 ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 1500 بچے لاپتا

افغانستان میں سیلاب سے 40 ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 1500 بچے لاپتا

کابل:افغانستان میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے کم از کم 40 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق سیلاب سے اب تک 40 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 350 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹی پی پر فضائی حملوں کا تعلق پاکستان کے خود مختار فیصلوں سے ہے، امریکا

بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق سیلاب کے باعث اب تک تقریباً 1500 بچے لاپتا ہیں یا اپنے گھر والوں سے بچھڑ گئے ہیں۔ ان میں سے کئی بچے سیلابی پانی میں بہہ گئے یا راستوں میں کھو گئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق سیلاب کے باعث لوگوں کے مال مویشی کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ کچھ دیہات مکمل طور پر سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہیں اور حکومت نے متاثرین کی مدد کے لیے امدادی پیکجز بھی جاری کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button