پاکستان

ملک بھر میں آج اور کل موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رہے گی

ملک بھر میں آج اور کل موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رہے گی

لاہور: یوم عاشورہ (9 اور 10 واں محرم الحرام) پر پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے اکثریتی اضلاع میں موبائل سروس بحال رہے گی جبکہ چند بڑے شہروں میں موبائل سروس جزوی طور پر بند رہے گی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب کے اضلاع میں موبائل سروس بحال رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، اٹک، جہلم، چکوال، ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور چنیوٹ میں موبائل سروس بحال رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں‌7 دیہی اور 88 بنیادی مراکز صحت میں کونسل قائم

اسی طرح پنجاب کے دس اضلاع میں موبائل سروس صرف جزوی طور پر معطل ہوگی۔

ان اضلاع میں گوجرانولہ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، منڈی بہاوالدین، وزیر آباد، راجنپور، فیصل آباد، بہاولنگر اور حافظ آباد شامل ہیں۔ یار رہے کہ ان اضلاع میں بھی موبائل سروس صرف جلوس اور مجالس والے علاقوں میں ہی معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ نے بتایا کہ کسی بھی شہر میں مکمل طور پر موبائل سروس معطل نہیں کی جائے گی۔ اکثریتی اضلاع میں 9اور 10محرم کو صبح 8بجے سے رات 10بجے تک جزوی طور پر موبائل سروس بند رہے گی۔ اسی طرح راولپنڈی میں 28مقامات، رحیم یار خان 15، میانوالی اور بہاولپور میں 11پر موبائل سروس معطل رہے گی۔

لیہ میں 10، مظفرگڑھ 7اور ننکانہ صاحب میں 6مقامات پر موبائل سروس بند رہے گی۔ ان اضلاع میں موبائل سروس کی بندش نویں اور دسویں محرم الحرام کو ہوگی۔

علاوہ ازیں اتوار 7محرم کو راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاولپور اور بہاولنگر کے چند علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل رکھی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button