کھیل

ورلڈ‌چمپئن شپ آف لیجنڈز، بھارت آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

ورلڈ‌چمپئن شپ آف لیجنڈز، بھارت آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا.

ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی چمپئنزنے آسٹریلیا چیمپئنزکو 86 رنز شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 254 رنز بنائے۔روبن اُتھپپا ،یوراج سنگھ ،عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان نے نصف سنچریاں بنائیں۔آسٹریلیا چیمپئنز کی جانب سے پیٹر سڈل نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

255 رنز کے ہدف کے جواب میں آسٹریلیا چیمپئنز کی پاور پلے میں ہی تین وکٹیں گر گئیں جس کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی۔آسٹریلیا چیمپئنز مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 168 رنز بناسکی۔

یوں بھارت چیمپئنز نے میچ 86 رنز سے جیت کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی، فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائےگا۔
واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز نے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button