جارحیت جاری، اسرائیلی فوج کا شجاعیہ میں آپریشن مکمل کرنے کا اعلان

جارحیت جاری، اسرائیلی فوج کا شجاعیہ میں آپریشن مکمل کرنے کا اعلان

جارحیت جاری، اسرائیلی فوج کا شجاعیہ میں آپریشن مکمل کرنے کا اعلان

اسرائیلی فوج نے غزہ کے مشرقی علاقے شجاعیہ میں فوجی آپریشن مکمل کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شجاعیہ میں 2 ہفتے قبل تشدد پھوٹنے پر آپریشن کیا تھا ۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ جنگی مہم کے دوران 8 زیر زمین سرنگوں کو تباہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا غزہ میں کچھ حصوں میں جنگی وقفے کا اعلان

شہری دفاع کے لیے غزہ میں ترجمان محمود بسال نے کہا کہ اسرائیل نے فضائی بمباری میں شہر کا انفراسٹرکچر اور شہریوں کی رہائش گاہوں کونقصان پہنچایا ہے۔اسرائیل کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں پورا شہر ایک بھوت کا منظر پیش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے غزہ کے حوالے سے خاموشی انسانی المیے کا باعث ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں کو نوٹس لینا چاہئے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی کی جانب سے غزہ میں بمباری اور دیگر حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ فلسطینی کئی علاقوں سے نقل مکانی بھی کر چکے ہیں لیکن اسرائیل کی ہٹ دھرمی کے باعث پناہ گزین کیمپوں پر بمباری جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں