شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کیپٹن شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کیپٹن شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کیپٹن شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے اے آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کی۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ

وہ راولپنڈی سے تعلق رکھتے تھے اور اکتوبر 2020 میں پاکستان آرمی کی این ایل آئی رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ 24 سالہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے چار سال تک فوج میں خدمت کی۔

اس غمگین واقعے میں ان کے سوگواران میں والد، والدہ، بھائی اور چار بہنیں شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق، شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں اور مسلح افواج کو دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پرعزم ہونے کا اظہار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں