سرگودھا میں تاریخ ساز فاروق و غنی ؓکا نفر نس

سرگودھا میں تاریخ ساز فاروق و غنی ؓکا نفر نس

سرگودھا میں تاریخ ساز فاروق و غنی ؓکا نفر نس

سرگودھا (محمد صفدر خان) مرکز اہلسنت جامع مسجد حامد علیشاہ کمپنی باغ سرگودھا میں تاریخ ساز فاروق و غنی ؓکا نفر نس کا انعقاد ہوا .

مفتی عبد الحمید چشتی، قاضی نگاہ مصطفے چشتی، قاضی احمد حسن چشتی، اللہ بخش سیالوی،محمد علی شاد سیالوی، پیر اشرف فاروقی، ریاست علی فیروزی، قاری اخلاق احمد نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت صدیق اکبر ؓ کے بعد حضرت عمر ؓ کی خلافت کے دوران ان کے عدل و انصاف، نظم و ضبط کا لوہا آج بھی دنیا مانتی ہے.

انہوں نے کہا کہ آپؓ راتوں کو جاگ کر گلیوں میں گشت کیا کرتے تھے تاکہ لوگوں کی تکلیفوں کا سراغ لگا یا جائے اور انہیں فوری دور کیا جائے .

اسی طرح حضرت عثمان ؓ کی یہ حالت تھی کہ رات کو بہت تھوڑی دیر سویا کرتے تھے تقریباً تمام رات نماز و عبادت میں گزارتے ،آپ صائم الدہر تھے سوائے ایام ممنوعہ کے کسی دن روزہ کا ناغہ نہیں ہوتا تھا ،ہمیں صحابہ کی زندگی سے سبق سیکھنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں