Archive

اووربلنگ کی شکایات کا نوٹس، افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

اووربلنگ کی شکایات کا نوٹس، افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹڈ صارفین کی اووربلنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے افسران اور عملہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کےتمام ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کر دیئے۔

انہوں نے ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی شہریوں‌ کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے، محسن نقوی

وزیر داخلہ نے اووربلنگ کرنے والے افسران اور عملے کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت دی، اور پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کیٹگری میں شامل کرنے کو مجرمانہ فعل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پروٹیکٹڈ صارفین پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، اور اووربلنگ سے ان پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالا جاتا ہے۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button