نئے اسلامی سال کے آغاز کیساتھ غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی تقریب

نئے اسلامی سال کے آغاز کیساتھ غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی تقریب

محرم الحرام کے چاند نظر آنے اور نئے اسلامی سال 1446 ہجری کے آغاز کے ساتھ، مکہ المکرمہ میں مسجد الحرام اور الحرمین الشریفین کی جنرل پرزیڈنسی نے غلاف کعبہ کو تبدیل کر دیا۔

غلاف کعبہ کی تبدیلی کے لیے 159 تکنیکی ماہرین اور کاریگر شامل کیے گئے، اور اس عمل کے دوران مسجد الحرام میں بہت بڑی تعداد میں نمازی اور زائرین حاضر تھے، جنہیں روح پرور مناظر دیکھنے کو موقع ملا۔

غلاف کعبہ کو کسوہ فیکٹری میں تیار کیا گیا جیسے بعد میں گاڑیوں کے ذریعے مسجد الحرام منتقل کیا گیا۔ خانہ کعبہ کے غلاف تبدیل کرنے کی تقریب ہر سال نئے اسلامی سال کے پہلے دن ہو تی ہے، جبکہ پہلے دہائیوں سے ہر سال حج کے دوران 9 ذوالحج کی صبح کو کعبہ کا غلاف تبدیل کیا جاتا تھا۔

نیا غلاف کعبہ چار برابر پٹیوں اور ستار الباب پر مشتمل ہے اور اس کے تمام حصے علیحدہ علیحدہ کعبہ کے بالائی حصے پر رکھے جاتے ہیں، جہاں سے پھر انہیں اتارا جاتا ہے اور پرانا غلاف اتار لیا جاتا ہے۔

غلاف کعبہ کو قرآنی آیات سے سجایا جاتا ہے، اور اس کے لیے 120 کلو گرام سونے اور 100 کلو گرام چاندی کا استعمال ہوتا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button