بین الاقوامی

اسرائیلی جارحیت جاری، 24 گھنٹوں میں 50 مقامات پر بمباری

اسرائیلی جارحیت جاری، 24 گھنٹوں میں 50 مقامات پر بمباری

اسرائیل نے 24 گھنٹوں میں 50 سے زائد مقامات پر بمباری کی جس سے متعدد فلسطینی شہید ہو گئے،

جنگ بندی معاہدے کی کوششیں تیز ہوتے ہی اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے بڑھا دیے۔ غزہ کے علاقے شجاعیہ میں کئی روز سے جاری فوجی آپریشن میں 100 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطینی گروپوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی جارہی ہے۔ مارٹر گولوں، راکٹوں سے حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی ہیلی کاپٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ادھر مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے 7 فلسطینی شہید کردیے۔اسرائیلی فوج کی لبنان میں حزب اللہ سے بھی جھڑپیں جاری ہیں۔ حزب اللہ نے 17 راکٹ حملوں میں اسرائیلی عمارتوں اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

حماس نے غزہ میں بین الاقوامی فوج کی تعیناتی کےکسی بھی ممکنہ منصوبےکو مسترد کر دیا ہے۔اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کی سربراہی میں اسرائیلی وفد قطری ثالث کاروں سے ملاقات کے بعد واپس آگیا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ فریقین میں اختلافات برقرار ہیں، اسرائیلی وفد اگلے ہفتے دوبارہ بات چیت کے لیے قطر جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button