Archive

کوپا امریکہ ٹورنامنٹ، ارجٹینا نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

کوپا امریکہ ٹورنامنٹ، ارجٹینا نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ارجنٹینا نے ایکواڈور کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر کوپا امریکا فٹبال کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

ہیوسٹن میں کوپا امریکا کے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے مارٹنز کے گول کی بدولت 35ویں منٹ میں برتری حاصل کی.

پہلا ہاف ارجنٹینا کی برتری پر ختم ہوا۔دوسرے ہاف میں ایکواڈور کو میچ برابر کرنے کا موقع ملا لیکن اس کا پلیئر پنالٹی کک مس کر گیا۔

کھیل کے آخری لمحات میں روڈ ریگز نے گول بنا کر میچ ایک ایک سے برابر کر دیا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کےلیے اضافی وقت دیا گیا لیکن اس میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی، پھر پنالٹی شوٹ آؤٹ لگیں۔

ارجنٹینا کے لیون میسی کی کک گول پوسٹ سے ٹکرا گئی لیکن ارجنٹینا کے گول کیپر نے حریف ٹیم کی دو پنالٹی ککس روکیں ۔شوٹ آؤٹ پر ارجنٹینا 2-4 کی کامیابی کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

دوسری جانب یورو کپ فٹبال میں آج سے کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے، اسپین کی ٹیم میزبان جرمنی سے مقابلہ کرے گی جبکہ پرتگال اور فرانس کا ٹکراؤ ہوگا۔

kamran

Mian Kamran is a hardworking and knowledgeable journalist, passionate about reporting the truth and being the voice of the common people. He is content writer of Urdu24.com, where he brings fresh, accurate and impactful news from Pakistan and around the world to his readers on a daily basis.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button