Archive

ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا

ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا

ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں ہونے والے ٹیم ایونٹ میں اویس منیر اور اسجد اقبال پر مشتمل ٹیم پاکستان نے بھارت 2 کو 0-3 سے ہرا دیا۔

پاکستان کی جیت کا اسکور 35-63، 22-75 اور 06-70 رہا۔

بھارت 2 کی ٹیم سارو کوتھاری اور حسین خان ہر مشتمل تھی۔

سیمی فائنل آج رات کو ہوگا، پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں ہانگ کانگ سے مقابلہ کرے گی۔سیمی فائنل تک رسائی کے ساتھ پاکستان کا ایک میڈل یقینی ہوگیا۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button