Archive

عظیم لوک گلوکار عالم لوہار کو مداحوں سے بچھڑے 45 برس بیت گئے

لاہور: چمٹے کی منفرد دھنوں سے سننے والوں پر سحر طاری کرنے والے عظیم لوک گلوکار عالم لوہار کو مداحوں سے بچھڑے 45 برس بیت گئے ہیں۔
معروف لوک گلوکار عالم لوہار یکم مارچ 1928ء کو گجرات کے ایک نواحی گاؤں میں پیدا ہوئے، کم عمری سے گلوکاری کا آغاز کیا، ان کے گائے پنجابی گیتوں کی خوشبو آج بھی جابجا بکھری ہوئی ہے، عالم لوہار کی خاص پہچان ان کا چمٹا تھا، انہوں نے چمٹے کو بطور میوزک انسٹرومنٹ استعمال کیا اور دنیا کو ایک نئے ساز سے متعارف کرایا، ان کی گائی ہوئی جگنی آج بھی لوک موسیقی کا حصہ ہے۔
جگنی نے ایسی شہرت پائی کہ اس دور کی اردو اور پنجابی فلموں میں جگنی کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا، عالم لوہار نے ہیر وارث شاہ کو موسیقی کی 30 سے زائد اصناف میں گایا جو پنجاب کی مٹی میں خوشبو کی مانند رچ بس گیا، لوک موسیقی کا یہ عظیم گلوکار 3 جولائی 1979ء کو شامکے بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثے میں اس جہان فانی سے کوچ کر گیا۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button