Archive

یورو کپ: نیدرلینڈز اور ترکیہ کی ٹیمیں بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

یورو کپ: نیدرلینڈز اور ترکیہ کی ٹیمیں بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

نیدر لینڈز نے رومانیہ کو 3-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

میونخ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز اور رومانیہ کے درمیان پہلے ہاف میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔

میچ کے 20 ویں منٹ میں کوڈی گیپکو نے گول کرکے نیدرلینڈ کو برتری دلائی، وقفے تک رومانہ گول برابر نہ کرسکی۔

دوسرے ہاف میں رومانیہ نے بہتر کھیل پیش کیا لیکن 83 ویں منٹ میں نیدرلینڈز کی جانب سے ڈونیئل مالن نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنادی۔

انجری ٹائم میں ڈونئیل اپنا دوسرا اور مجوعی طور پر تیسرا گول کرکے نیدرلینڈز کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔

دوسرے میچ میں ترکیے نے آسٹریا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔ یورو کپ میں کوارٹر فائنل کے لیے آٹھ ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، پرتگال، اسپین، سوئٹزرلینڈ اور ترکیے ٹاپ ایٹ ٹیموں میں شامل ہیں۔

Mian Kamran

Kamran Jan is a senior journalist at Urdu24.com specializing in Pakistan's political, economic news and others. With over 10 years of reporting experience, he brings accurate, fact-checked stories to readers daily. Visit my profile: About Me

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button