سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ 2 آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ 2 آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

خیرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، دوران کارروائی 7 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں کمانڈر نجیب عرف عبدالرحمان اور کمانڈر اشفاق عرف معاویہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 23 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع لکی مروت میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button