کراچی میں محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
شہر قائد کراچی میں محرم الحرام کے دوران بغیر اجازت جلوس اور ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
صوبائی محکمہ داخلہ نے محرم الحرم میں صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم محرم سے 10 محرم تک رہے گا جبکہ 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہو گی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران اسلحہ کی نمائش اور ڈرونز اڑانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، خلاف ورزی پر قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔