اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کڑوروں ڈالر کی کمی

کراچی: اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ قومی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہو کر 14 ارب 20 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 89 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ21 جون کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 20 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، جس میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

Exit mobile version